سائنسی لحاظ سے امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

قدیم یونان میں خوبصورتی کے معیار کو پرکھنے کے رائج کردہ ریاضی اور سائنسی طریقے کے مطابق سائسن دانوں نے امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امبر ہرڈ نے اپنے سابقہ شوہر اور ہالی ووڈ سپر سٹار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا کیس جیتا ہے۔

لندن کے فیشئیل پلاسٹک سرجن کی جانب سے قدیم یونانی فارمولے کے مطابق دنیا کی خوبصورت خاتون کا انتخاب کیا گیا، جس میں امبر ہرڈ پہلے نمبر پر آئیں۔

پلاسٹک سرجری سے منسلک ڈاکٹر جولین ڈیسلوا نے خوبصورتی کو پرکھنے کے قدیم یونانی فارمولے ’گولڈن ریشیو‘ کے تحت دنیا کی معروف ترین خواتین کی خوبصورتی پرکھی۔ اس فارمولے کے تحت ریاضی اور سائنسی کے طریقے سے خواتین کے چہروں اور جسمانی خدوخال کی ریشو نکال کر ان کی خوبصورتی کو پرکھا جاتا ہے۔ فارمولے کے تحت سرجن نے امبر ہرڈ، کم کارڈیشین، اسکارلٹ جانسن، ایملی رتاجوسکی اور کیٹ موس کی خوبصورتی کا جائزہ لیا، جن میں سب سے زیادہ اسکور امبر ہرڈ نے حاصل کیا۔ یونانی گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کے تجربے میں امبر ہرڈ کا سکور 91.85 فیصد رہا، جس وجہ سے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا۔ ان کے تمام جسمانی خدوخال کو بہترین اور پرفیکٹ قرار دیا گیا۔

اس فارمولے کے تحت کم کارڈیشین کا اسکور 91.39 رہا اور وہ خوبصورتی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہیں، تاہم ان کے آئی بروز کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اس فارمولے کے تحت ماڈل ایملی رتاجوسکی کے ہونٹوں کو بہترین، اداکارہ کیٹ موس کی پیشانی اور اسکارلٹ جانسن کی آنکھوں کو سب سے خوبصورت قرار دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ 2019 میں تیسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائی تھیں جب کہ بیونسے دوسرے اور آریانا گرانڈے چوتھے نمبر پر خوبصورت خاتون قرار پائی تھیں۔
سال 2019 میں فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو یونانی فارمولے کے تحت دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button