سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اکشے کمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔ دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار نے اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا اور اس بار اکشے کو اعزاز کے طور پر سرٹیفکیٹ ’’سمان پترا‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

سپر سٹار اکشے کماران دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ مداحوں نے بھی اکشے کی خوب تعریف کی۔

خیال رہے کہ اکشے کمار آخری بار اپنی فلم ’’سمرات پرتھوی راج‘‘ میں نظر آئے تھے۔

Related Articles

Back to top button