سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے پاپ کارن بیچنا شروع کر دیئے

معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے سڑکوں پر نلل آئی ہیں، انکی پاپ کارن بیچتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، اداکارہ پاپ کارن اٹھائے سینما کے باہر کھڑی ہے۔ انسٹا گرام پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں۔ جھانوی کپور کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ’’مِلی‘‘ کی تشہیر کرنا تھا، 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’مِلی‘‘ میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی شریک ہیں۔

تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم ملی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن انڈیا میں فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔فلم مِلی 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سُپر ہِٹ فلم ’’ہیلین‘‘ کا ری میک ہے جسکی ہدایتکاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھوکٹی زیویئر نے کی ہے۔

جھانوی کپور کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹا گرام پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، اداپا نے تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں؟ محمد شکیل نے لکھا کہ اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کا دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے، نیتا نے لکھا کہ ’فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس وقت اِن کو عوام یاد آ جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button