سنجے دت نےلوگوں کے چرسی کہنے پرورزش سے خود کو بدلہ

بھارتی فلم انڈسٹری معرف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جب لوگ انہیں چرسی کہتے تھے تو انہوں نے ورزش کے ذریعے خود کو تبدیل کیا۔
ایڈ ین میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکار سنجے دت نے بتایا کہ نشے کی عادت چھڑانے کے لیے میں نے ایک عرصے تک علاج کرایا اور جب گھر واپس لوٹا تو لوگ مجھے دیکھ کر چرسی کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ اس سے بچنے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا اور اس طرح میں نے ورزش شروع کی جس کے بعد وہی لوگ میری تعریف کرنے لگے۔
سنجو بابا کا کہنا تھا چرسی کہہ کر پکارے جانے پر مجھے بہت برا لگتا تھا اسی سبب میں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ساری محنت ورزش پر لگا دی اور پھر یہ آوازیں سنتا تھا کہ ’’کیا باڈی ہے۔ انہوں نے کہا میں منشیات استعمال کرکے خود کو بہتر محسوس کرتا تھا اور مجھے خواتین سے بہت شرم آتی تھی اسی لیے ان کا سامنا یا بات چیت بھی کم کرتا تھا لیکن نشے کے بعد شرم کا احساس کبھی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
یاد رہے کہ سنجے دت کی نئی فلم ’پرتھوی راج‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں اکشے کمار سمیت دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button