شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی شوبز میں داخل ہونے کو تیار

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے فلمسازی کی تربیت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بالی ووڈ میں بطور مصنف اینٹری ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آریان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ سے تو پہلا تاثر یہی مل رہا ہے کہ وہ فلم کے لیے سکرپٹ رائٹنگ کریں گے، آریان کی پوسٹ پر والدین نے بھی خوب حوصلہ افزائی کی ہے۔ واضح رہے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی ایک جانا مانا چہرا ہیں لیکن اب وہ بطور رائٹر شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا آئیکون نے اپنے انسٹاگرام پر بطور اپنے پہلے سکرپٹ کی ایک جھلک شیئر کی اور ان رپورٹس کی تصدیق کی کہ وہ بطور مصنف فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔آریان خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی اس میں ان کو میز پر رکھی کتاب جس پر بڑے حروف میں ’آریان خان ‘ لکھا ہوا ہے  پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا، ’تحریر ختم ہو گئی، ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

آریان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انی والدہ گوری خان نے لکھا کہ میں بھی دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ جبکہ شاہ رخ خان نے بھی کمنٹ سیکشن میں لکھا،  سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا، اب ہمت کرنے کا وقت آگیا، ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی فلم ’’پٹھان‘‘ میں بطور اسسٹنٹ کام بھی کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آ جائے گی۔

Related Articles

Back to top button