شاہ رخ خان کو اپنی والدہ کی یاد کیوں ستانے لگی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ ہوتیں تو میری موجودہ حالت پر ضرور پریشان ہو جاتیں۔ ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ اگر ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو سب سے پہلے تو یہ کہتیں ’تم بہت کمزور اور دبلے ہو گئے ہو، تھوڑا سا وزن بڑھا لو، تمہارا منہ کیسا عجیب ہو گیا ہے، تمہارے گال بھی اندر چلے گئے ہیں، تھوڑا سا کھانا پینا بڑھاو۔ بالی ووڈ کے بادشاہ نے کہا کہ آج اگر ان کے والدین زندہ ہوتے تو وہ انکی کامیابی پر ضرور فخر کرتے۔ میرے والد اور والدہ دونوں کو میری ایک کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہوتا، اگر میں اسے کامیابی کہہ سکوں تو۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا والدین کو اس بات پر زیادہ فخر ہوتا کہ جس طرح سے میں نے اپنے تینوں بچوں کی پرورش کی ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، سب سے بڑے بیٹے آریان خان کی عمر 24 برس جبکہ بیٹی سوہانا خان 22 سال کی ہے۔

کنگ خان نے 2 نومبر کو اپنی 57 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر انکی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر بھی جاری ہوا تھا، ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو گی جس میں اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے، یہ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی چوتھی فلم ہے جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہے۔ دیپکا پڈوکون نے 2007 میں اپنی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا، اس کے بعد وہ ’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’چنائے ایکسپریس‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں شاہ رخ خان نے انڈین سنیما میں اپنے 30 سال مکمل کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button