صبا قمر شادی سے پہلے کس کیلئے آلو قیمہ بنانا سیکھ رہی ہیں؟


پاکستانی فلم اور ڈرامہ کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، لیکن اس سے پہلے وہ آلو قیمہ بنانا سیکھ کر رہیں گی۔ خیال رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ برس مارچ میں بھی جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور تب پاکستانی نژاد آسٹریلوی یوٹیوبر عظیم خان سے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی، تاہم عظیم خان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد اداکارہ نے شادی کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔ اب دوبارہ صبا قمر نے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مدح اور میڈیا والے اس سےمتعلق جان جائیں گے۔

صبا قمر حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شامل ہوئیں، جہاں اپنے ڈرامے ’فرڈ‘ کے حوالے سے گفتگو کے علاوہ انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال تک اپنی بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے اور انہیں بچے بہت پیارے لگتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مستقبل میں شوہر سے زیادہ بچے پسند آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے آلو قیمے بنانا سیکھ رہی ہیں اور جلد ہی میڈیا اور مداحوں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے لیے یہ سیکھ رہی ہیں۔ ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئے گا جس کا لوگوں کو انتظار ہے۔ صبا قمر نے کہا کہ وہ اکثر سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کرکے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتائیں گی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی میں اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو دیکھنا چاہیں گی اور شادی کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا میں تقریبات کی ویڈیوز جاری کریں گی، اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ وہ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد دوستوں اور رشتے داروں کے لیے پارٹی کا اہتمام کریں۔

Related Articles

Back to top button