عاصم اظہر نے نئے گانے کی ویڈیو بغیر سوچے کیوں بنائی؟

معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’’چن ماہیا‘‘ کی ویڈیو زیر بحث آ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ عاصم نے گانے کی ویڈیو بغیر سوچے ہی بنا دی جبکہ عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ یہ میری پہلا ویڈیو گانا ہے، آج کل آئی ٹی کا دور ہے، ویڈیو دکھانے سے ہی گانے ہٹ ہوتے ہیں۔گلوکار عاصم اظہر کا شمار ان چند پاکستانی گلوکاروں میں ہوتا ہے، جن کا گانا یوٹیوب پر کروڑوں مرتبہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے، حال ہی میں عاصم اظہر کا نیا گانا ’چن ماہیا‘ جاری کیا گیا، جس میں وہ پیار کا ترانہ سنا رہے ہیں۔انڈیپینڈنٹ اردو نے اس ضمن میں عاصم اظہر سے ملاقات کی اور ان سے یہی پوچھا کہ ان کا نیا گانا کس کے نام ہے؟ اور کس کے لیے تیار کیا گیا ہے؟ اس سوال پر عاصم نے کہا کہ یہ گانا ان تمام افراد کے لیے ہے جو زندگی میں وعدہ وعید کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انسانی فطرت میں ہی ڈرنا ہے مگر ایسے لوگوں سے کہنا ہے کہ کب تک پیار سے بھاگو گے؟اس گانے کو ریلیز کرنے کے موقع کی مناسبت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب ڈیجیٹل کا دور ہے اور دنیا بدل گئی ہے۔ ’اب گانا اچھا ہو گا تو لوگوں کو پسند آئے گا۔ اس میں موقع کی قید اب نہیں رہی ہے۔ گانے کی ویڈیو کے بارے میں عاصم نے دعوٰی کیا کہ اسے ’بغیر سوچے‘ ہی بنا دیا گیا، کیونکہ وہ اسے بہت ہلکے انداز میں پیش کرنا چاہ رہے تھے، اس گانے کی ماڈل جویریا علی ہیں اور عاصم کے مطابق یہ ان کی پہلی میوزک ویڈیو ہے۔عاصم نے بتایا کہ جو تو نا ملا‘ بہت کم عمری میں بنایا تھا، اس لیے وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر نہیں تھا کیونکہ بطور گلوکار اور موسیقار وہ دیگر افراد کے تجربات کو دیکھ کر بھی کام کرتے ہیں، وہ پہلے اس بارے میں کافی متفکر ہوا کرتے تھے، تاہم اب وہ اس کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے بلکہ گھر سے باہر ہی چھوڑ آتے ہیں۔میرب علی کے ساتھ اداکاری کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ شاید انہیں اور میرب علی کو کسی میوزک ویڈیو میں دیکھیں۔ ’اداکاری سے منع نہیں کیا لیکن شاید دو سال بعد کسی اداکاری پر یہاں بیٹھے بات کر رہے ہوں۔عاصم نے کہا کہ وہ اور میرب علی اپنے خاندان کے حساب سے چلتے ہیں۔ ’ہم دونوں نے اپنا معاملہ اپنے بڑوں کے سپرد کیا ہوا ہے۔میں نے عاصم اظہر سے اس بارے میں استفسار اس لیے کیا کیونکہ جب وہ گذشتہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں گانا گاتے ہوئے اسٹیج سے اترے تو ہم سمجھے کے وہ انگوٹھی دیں گے لیکن انہوں نے میرب کو پھول پیش کر دیا۔اس بارے میں عاصم نے انکشاف کیا کہ وہ تو پہلے سے طے شدہ تھا۔لکس والے تو شاید چاہتے تھے کہ میرب کو سٹیج پر لایا جائے لیکن پھر پھول دینے پر اکتفا کر لیا گیا۔

Related Articles

Back to top button