عالیہ بھٹ کس پاکستانی اداکار کو فالو کرتی ہیں؟


بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنانے اور اداکار رنبیر کپور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالورز ہیں لیکن وہ پھر بھی معروف پاکستانی ادکار فواد خان کو فالو کرتی ہیں۔ فواد کے علاوہ صرف 476 ایسے خوش قسمت افراد ہیں جنھیں عالیہ بھٹ فالو کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے مداح جہاں ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں وہیں ان کے فالوررز ان کے سوشل میڈیا کائونٹس پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں کہ اداکارہ کس کو فالو کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار فواد خان نے 2016 میں دھرما پروڈکشن کی فلم کپور اینڈ سنز میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوتر کے ساتھ کام کیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر اتنے زیادہ فالوورز ہیں کہ انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لوپیز، اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکارہ اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالیہ اپنے انسٹاگرام کو نہایت کامیابی کے ساتھ فلموں، برانڈز اور ذاتی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرتی ہیں، کرونا وبا کے دوران عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام سے مفاد عامہ میں بھی پیغامات جاری کیے۔ انہوں نے رنبیر کپور سے اپنی شادی کی خبر بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی لوگوں تک پہنچائی اور اپنے شوہر کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کیں۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کی محبت کی کہانی سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی۔ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انھوں نے رنبیر کپور کو پہلی بار 2005 میں دیکھا تھا اور اس کے بعد مجھے پہلی بار رنبیر پر کرش ہو گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے اپنی شادی کی خبر بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی لوگوں تک پہنچائی اور اپنے شوہر کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کیں۔ واضح رہے کہ فواد خان کا شمار بھی پاکستان کے خوبرو اور کامیاب ترین مرد اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی ہٹ ڈرامے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو دینے کے بعد بالی ووڈ میں بھی کام کیا اور داد سمیٹی۔

Related Articles

Back to top button