پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی پر7ماہ قید،5لاکھ جرمانہ

لاہورکی عدالت نے  پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر  دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید پانچ لاکھ جرمانےکی سزاسنادی۔

 فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان  لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔

عدالت کا تحریری فیصلہ میں کہنا تھاکہ  دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔  ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔ ملزم نے مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

 عدالت کافیصلے میں کہنا تھاکہ  ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔  ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Related Articles

Back to top button