علی عباس نے اقربا پروری کے الزام کو جھوٹا قرار کیوں دیا؟

معروف اداکار علی عباس نے اپنے اوپر لگنے والے اقربا پروری کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اقربا پروری کی تعریف میرے والد پر پوری نہیں اترتی ہے، علی عباس پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کے نامور اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر کئی بار اقربا پروری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، کئی صارفین نے اداکار پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے والد کی وجہ سے اس انڈسٹری میں آئے ہیں اور انہی کی وجہ سے انہیں اتنی شہرت ملی ہے۔
اب حال ہی میں اداکار زباب رانا اور علی عباس مزاحیہ پروگرام ’’گپ شپ‘‘ میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔ پروگرام کے دوران دونوں اداکاروں نے کہا کہ جب سکرپٹ میں کچھ لائنز انہیں بہتر نہیں لگتیں تو وہ خود تبدیل کر لیتے ہیں، اس کے علاوہ ڈرامے کا اختتام بھی کبھی کبھار اداکار کی خواہش پر تبدیل کردیا جاتا ہے۔زباب رانا اور علی عباس نے کہا کہ جب اسکرپٹ کی کچھ لائنیں اچھی نہیں ہوتی تو ہم ڈائریکٹر کی رضامندی سے انہیں تبدیل کرلیتے ہیں اور کبھی کبھار ڈرامے کا اختتام بھی ہماری خواہش پر تبدیل ہوجاتا ہے لیکن یہ صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب ایسا کرنے کی سخت ضرورت ہو۔پروگرام کے دوران اداکار نے کہا کہ جب ٹی وی پر میرا کوئی ڈراما نشر ہورہا ہوتا ہے تب میں اپنے والد کے سامنے نہیں جاتا کیونکہ وہ میری اداکاری پر بے حد تنقید کرتے ہیں، ’میں اپنے والد کے سامنے اداکاری نہیں کرسکتا، آج کل اداکار اپنے کردار کے لیے ریسرچ نہیں کرتے، یہی نہیں بلکہ اداکار اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ انہیں بھی کچھ پروجیکٹس میں آخری موقع پر سیریل میں کام کرنے سے منع کر دیا گیا تھا، میری اداکاری کے ابتدائی کچھ سالوں کے دوران 6 بار سیریل میں کام کرنے سے منع کردیا تھا، سیریل کی شوٹنگ سے ایک دو دن پہلے جب تمام اداکار اور بجٹ لائن اپ ہوچکا ہوتا ہے اس وقت مجھے فون کال کرکے بتایا جاتا تھا کہ مجھے سیریل سے نکال دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں حیران ہوں کہ اقربا پروری کا الزام مجھ پر کیسے لگ سکتا ہے! اقربا پروری کی تعریف دیکھیں تو اس کی ایک بھی چیز پر میں یا میرے والد پورے نہیں اترتے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ خطرناک ہوچکی ہے، آپ کو نہیں معلوم کہ جس کی آپ ٹرولنگ کررہے ہیں وہ اس وقت کن حالات سے گزر رہا ہے، جو لوگ ڈپریشن کا علاج کرواتے ہیں وہ بچ جاتے ہیں ورنہ کچھ لوگ خودکشی بھی کرلیتے ہیں اگر یہ فرضی بات نہ ہوتی تو ابھیشک بچن بالی وڈ کے سب سے بڑے اداکار ہوتے کیونکہ وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے اسٹار کے بیٹے ہیں۔علی عباس کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اقربا پروری تلخ لوگوں کا لفظ ہے، جو اسے ایک عذر کے طور پر پیش کرتے ہیں، چواسع چوہدری کے پروگرام کے دوران زباب رانا نے کہا کہ وہ شادی سے متعلق سوال سن سن کر تھک گئی ہیں، آئیڈیل کیلئے صرف اتنا کافی ہے کہ وہ اچھا انسان ہو کیونکہ اچھے انسان میں برائیاں نہیں ہوتیں، اسے خوف خدا ہو، جب اللہ کا خوف ہوتا ہے تو وہ غلط کام کرنے سے گھبراتا اور وہ کام کرنے سے قبل 10 بار سوچتے ہیں۔