عمران اشرف نے کیریئر کی پہلی فلم سائن کرلی

پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے ڈرامے ‘رانجھا رانجھا کردی’ میں بھولا کا کردار نبھا کر خوب پذیرائی حاصل کی۔
اس ڈرامے کے بعد سے عمران اشرف کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جانے لگا جبکہ ان کے مداح یہ جاننے کے بھی خواہشمند رہے کہ عمران اشرف بڑی اسکرین پر کب کام کرتے نظر آئیں گے۔

اور اب اداکار نے اپنی پہلی فلم بھی سائن کرلی ہے، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔
اس فلم کا نام ‘دم مستم’ ہے جس کی ہدایات محمد احتشام الدین دیں گے جبکہ اسے عدنان صدیقی پروڈیوس کریں گے۔
فلم کی کہانی رومانوی ہے جو امر خان نے تحریر کی، اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی۔
عمران اشرف کا کہنا ہےتھا کہ ‘مجھے کئی فلموں کی آفرز موصول ہوئیں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس فلم کے ساتھ سینما پر ڈیبیو کروں، پھر میں نے یہ اسکرپٹ پڑھا اور میں انکار نہیں کرپایا، اس کے علاوہ مجھے احتشام الدین کی ڈائیریکشن پر کوئی شک نہیں، اس لیے میں نے پروجیکٹ سائن کیا’۔

فلم میں امر خان عمران اشرف کے ہمراہ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھائیں گی جبکہ کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم میراج، مومن ثاقب بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ محمد احتشام الدین ‘سپر اسٹار’ جیسی فلم کی ہدایات بھی کرچکے ہیں، وہ ‘اڈاری’، ‘صدقے تمہارے’ اور ‘آنگن’ جیسے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button