ماہرہ کے غیر ملکی ڈانس گروپ کے ساتھ گانے پر ٹھمکے

معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر اپنے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں جن کو ہمیشہ اچھا رسپانس ملتا ہے، اس مرتبہ انہوں نے ناروے کے ایک معروف ڈانس گروپ کیساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو کلپ کو انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد سراہا رہی ہے۔ ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک سٹائل‘ نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ دی کوئیک سٹائل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رِیل اپلوڈ کی جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

دی کوئیک سٹائل نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دلچسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل، دی کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔ اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں، اس گروپ کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے جسے سوشل میڈیا پر عوام بہت پسند کرتی ہے۔ اس سے پہلے رواں سال جُون میں بھی دی کوئیک سٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک سٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی حالیہ دنوں میں بلاک بسٹر پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی جس نے دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے فلم کے مختلف سینز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا کیا گیا۔ماہرہ خان کی ممکنہ طور پر نئی آنے والی فلم ‘نیلوفر’ ہوگی جس میں وہ فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button