گال ٹیسٹ ،تیسرے روز کے کھیل میں لنکن ٹیم کی پاکستان پر333 رنزکی برتری

گال ٹیسٹ میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا کھیل جاری ہے جس میں سری لنکا نے پاکستان پر 333رنزکی برتری حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنالئے ہیں۔ اس طرح سری لنکا کو پاکستان پر 333 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، کھیل کے تیسرے دن سری لنکا نے 36 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تواسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 40 رنز کی برتری حاصل تھی۔

۔ سری لنکا کی جانب سے اشادا فرنینڈو 64 اور کوشل مینڈس 76 جب کہ چندی مل 86 رنز پر اب بھی کریز پر موجود ہیں، ان کا ساتھ پربھ جے سوریا دے رہے ہیں جنہوں نے 4 رنز بنائے ہیں

رپورٹس کے مطابق گال ٹیسٹ کےتیسرے روز پاکستانی اسپنرز نے شاندار کا کردگی دکھاتے ہوئے محمد نواز نے 5 ،یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایارہے جبکہ فاسٹ باولر حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button