واٹس ایپ کی تصاویر اور ویڈیوز از خود ختم کرنیوالا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کےلیے بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے اور ساتھ ہی واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جمع کروادی گئی ہے۔
تاہم واٹس ایپ صارفین کو اس اپ ڈیٹ سے متعلق نئی معلومات کو جان کر خوشی ہوگی کیوں کہ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے جلد ہی واٹس ایپ ’Self-Destructive Photos And Videos feature ‘ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ’Self-Destructive Message‘ کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جِف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً خود ہی غائب ہوجائے گی۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر پر کام کررہا ہے اور جلد اس فیچر کو متعارف کرادیا جائے گا۔ واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مزید پرائیویٹ کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ اس کے تحت پیغام وصول کرنے والا آپ کی تصاویر یا ویڈیوز کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی کھول سکتا ہے۔ واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ پیغام وصول کرنے والا پیغام بھیجنے والے کی تصاویر محفوظ کرنے کےلیے اسکرین شاٹ بھی لے سکتا ہے تاہم اس کے باوجود انتظامیہ اس قسم کے میڈیا کےلیے اسکرین شاٹ یا ویڈیو کیپشن کو روکنے والا کوئی فیچر متعارف نہیں کروانا چاہتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button