’’ٹک ٹاکر جنت مرزا کا مداحوں کو شادی کا سرپرائز‘‘

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، 23 ملین فالوورز کی حامل ٹک ٹاکر نے اچانک اپنی شادی کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دُلہن جنت مرزا کو اپنے دُولہے میاں کا ہاتھ تھامے سٹیج پر آتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والی جنت مرزا محبت بھری نظروں سے اپنے دولہے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تقریب میں موجود مہمان بھی دُولہا دُلہن کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جنت مرزا کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے جنت مرزا کے سابق منگیتر عُمر بٹ کو بہتر قرار دیا جبکہ صارفین نے پوچھا کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا کی ٹک ٹاکر بہن علیشبہ انجم لگ رہی ہیں۔جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو پر اُن کے مداح افسردہ بھی نظر آئے کیونکہ مداح جنت مرزا اور عُمر بٹ کی شادی کے خواہشمند تھے، تاہم بعد ازاں اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی دُلہن جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہے، دُلہن کی ٹک ٹاک سٹار سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے مداحوں نے اُنہیں جنت مرزا سمجھ لیا تھا۔واضح رہے کہ جنت مرزا نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوررز کی تعداد بہت زیادہ ہے، ٹاک ٹاکر کے مطابق وہ کبھی بھی انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھی اور نہ ہی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا چاہتی تھی۔ان کی بہن علشبہ انجم ڈب میش ایپلیکیشن استمال کرتی تھیں اور انہوں نے ایک دن جنت کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی، لوگوں نے بہت کمنٹ کئے اور فرمائش کی مزید ویڈیوز بنائیں، اس کے بعد پھر میں نے سوچا کہ مجھے مزید ویڈیوز بنانی چاہئیں کیونکہ انہیں بہت پیار مل رہا تھا۔

Related Articles

Back to top button