پاکستانی امیتابھ بچن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی فلمی سٹار امیتابھ بچن سے مماثلت رکھنی والی پاکستانی بزرگ شخصیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہر کوئی ان کی تصویر کا اصل امیتابھ بچن کے ساتھ موازنہ کر رہا ہے۔ یہ تصویر مشہور فوٹوگرافر سٹیو میک کری نے شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو اس بحث میں ڈال دیا ہے کہ حلیے سے افغان پناہ گزین لگنے والے عمر رسیدہ شخص دراصل ہیں کون کیونکہ وہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں ایک پگڑی باندھے شخص دکھائی دے رہے ہیں، جن کی داڑھی بھی ہے، ایک پرانی طرز کا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔ یہی تصویر 2018 میں وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ اس وقت زیرتکمیل فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے سیٹ پر لی گئی ہے، اس فلم میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ نے بھی کام کیا تھا جبکہ کترینہ کیف کی جھلک بھی شائقین کو دیکھنے کو ملی تھی۔

پورٹریٹ اور امیتابھ بچن میں مشابہت اس قدر غیرمعمولی ہے کہ یہی فوٹو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے اور لوگ اس کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں، شیئر کی جانے والی اس تصویر کو 75 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بالکل امیتابھ بچن کی طرح نظر آتا ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ ان کی اگلی فلم کے لیے میک اپ کا کمال ہو سکتا ہے، ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا پہلی نظر میں مجھے یہی لگا کہ یہ امیتابھ بچن ہیں۔ اسی طرح ایک اور صارف نے پوچھا کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟ تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ تصویر میں آنے والے شخص امیتابھ بچن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ٹھگز آف ہندوستان کا کوئی منظر ہے بلکہ وہ آدمی سرے سے اداکار ہیں ہی نہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اسے بنانے والے سٹیو میک کری نے معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین کی ہے جن کا نام شابز ہے اور یہ پاکستان میں رہتے ہیں لیکن بلکل امیتابھ کی طرح نظر آتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button