اومیکرون کیسز بڑھنے لگے، کرونا کی تیسری لہر کا خدشہ

ماہرین صحت نے آئندہ برس فروری میں ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ اومیکرون کیسز کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔
ملک بھر میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومیکرون کے 75 کیسز سامنے آئے، اومیکرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں ملک بھر سے اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہونے لگیں گے۔
اگلے برس فروری کے وسط میں کرونا کے 3 سے4 ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آ سکتے ہیں، حکام نے واضح کیا کہ ویکسین لگوانے والے اومیکرون کے باعث شدید بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button