پولیس کو سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کی تلاش

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کے خلاف ممبئی پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں ممبئی کے پولیس حکّام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا مشتبہ شخص برطانیہ میں تھرڈ ایئر میڈیکل کا طالب علم ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔
لیکن پولیس حکّام نے اس شخص کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ ابھی اسے بھارت واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو مارچ میں ’گینگسٹر گولڈی برار‘ کے نام سے ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ ای میل سلمان خان کے ایک قریبی دوست کو بھیجا گیا تھا۔
واضح رہے کہ’گینگسٹر گولڈی برار‘ نے گزشتہ سال بھارت کے ایک پنجابی گلوکار سدھو موے والا کو قتل کر دیا تھا۔