کرن اشفاق، علیزہ سلطان کی ملاقات موضوع بحث کیوں بن گئی؟

 

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کاروباری شخصیات علیزہ سلطان، کرن اشفاق کی ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے، دونوں کی پاکستانی اداکاروں سے پہلی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔علیزہ کی شادی فیروز خان سے ہوئی تھی جبکہ کرن کی شادی عمران اشرف سے ہوئی تھی، بدقسمتی سے دونوں کی شادیاں ناکامی کا شکار ہوئیں، کرن اشفاق اور علیزہ سلطان کو سابق شوہروں سے بہت زیادہ تحفظات تھے اور وہ اکثر اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات کرتے رہتی ہیں۔حال ہی میں کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان نے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی اور دونوں نے ہی اسے اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کیں، کرن اشفاق اور علیزہ سلطان خوبصورت اور سادہ لگ رہی تھیں۔وہ تصاویر ایک فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئیں، کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان کی تصویریں دیکھنے کے بعد لوگوں نے ان کے بارے میں رائے زنی شروع کر دی، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ اداس نہیں لگ رہی ہیں بلکہ لگتا ہے کہ دونوں بہت خوش ہیں اور انجوائے کر رہی ہیں‘۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’طلاق کے بعد اب خواتین نے مردوں کی ساکھ کو کیوں داغدار کرنا شروع کر دیا ہے؟ ایک اور سوشل میڈیا بف نے لکھا کہ ’دونوں کے ہی شوہروں نے انہیں ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی‘، کچھ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش نہیں لگے تاہم کچھ لوگوں نے علیزہ اور کرن کیلئے دعائیہ کلمات تحریر کیے۔

Related Articles

Back to top button