کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دیدیا

معروف بھارتی فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد پورے بالی ووڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور تحفے تحائف کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خوشی کے اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہوئی تو مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس خبر نے ناصرف عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کے خاندان کے افراد اور بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھیوں نے بھی جوڑے کے لیے پیار بھرے پیغام شیئر کئے۔
کرن جوہر نے انسٹا گرام پر عالیہ اور رنبیر کے ساتھ شادی پر لی گئی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دیا ہے، ننھی بچی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل محبت سے بھرا ہوا ہے، بہت سارا پیار آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

کرن جوہر نے عالیہ اور رنبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے والدین بننے پر عالیہ اور رنبیر کپور کو مبارک باد دی اور ان کی بیٹی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عالیہ اور رنبیر کو بیٹی کی پیدائش پر فیملی کے ساتھ بالی ووڈ سے بھی سرپرائز ملے، نیتو سنگھ نے اس موقع پر اپنی بہو کو کروڑوں کا ہیروں کا ہار دیا جبکہ عالیہ کو اپنی بیٹی کہنے والے کرن جوہر نے 10 کروڑ مالیت کا ممبئی میں خوبصورت سا فلیٹ عالیہ اور رنبیر کو تحفے میں دیا۔

مادھوری نے عالیہ کے حاملہ ہونے کی خبر سنتے ہی نیک خواہشات کے علاوہ بھگوان کی چھوٹی سی مورتی تحفہ دی، اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور جو عالیہ کی رشتے میں نند بھی لگتی ہیں نے عالیہ کو گچی کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ دیا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے تھی جبکہ عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے اس موقع پر 80 لاکھ کا سونے کا سیٹ دیا۔

سلمان خان کو عالیہ اپنا بڑا بھائی کہتی ہیں تو سلمان نے بھی بڑے بھائی ہونے کا فرض ادا کر دیا، اپنی منہ بولی بہن کی بیٹی کے لئے انھوں نے خاص طور پر کیلیفورنیا سے آرگینگ اجزاء سے بنے بچوں کی ضروری اشیاء اور کھلونے منگوا کر دیئے۔ کپل شرما نے ایک کمنٹ میں لکھا کہ ممی، پاپا مبارک ہو۔ یہ آپ کے لیے سب سے بہترین تحفہ ہے، اداکارہ سونم کپور نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے آپ کی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو رہا، اکشے کمار نے کہا کہ دنیا میں بیٹی کی موجودگی سے زیادہ اچھی کوئی اور چیز ہی نہیں۔

Related Articles

Back to top button