کرکٹرز اور شوبز حسیناوں کی اکثر شادیاں ناکام کیوں ہوئیں؟

اداکارائیں عموما کرکٹرز کو اس قدر پسند کرتی ہیں کہ انھیں اپنا دِل دے بیٹھتی ہیں، یہاں تک کہ انھیں اپنا جیون ساتھی بنانے میں بھی تاخیر نہیں کرتیں۔ دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ کئی کرکٹر ایسے بھی ہیں، جنہوں نے فلموں کی ہیروئنوں سے شادی کی نبھائی بھی۔

کرکٹر اور فنکاروں کی شادیوں اور طلاقوں کے چرچے دُنیا بھر میں ہوتے رہے ہیں، ان کی شادیوں کی میڈیا نے ہمیشہ غیر معمولی کوریج کی اور ان کے مابین طلاقوں کی اطلاعات کو بھی مرکزی حیثیت دی گئی۔ ماضی میں بھی عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو شوبز کی حسینائوں نے اپنا جیون ساتھی بنایا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ کرکٹرز اور فن کاروں کی شادیوں کی ٹرین کبھی کھبی پٹری سے اُتر بھی جاتی ہے۔

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر محسن حسن خان کو بالی وڈ کی خُوب صورت حسینہ رینارائے دل بیٹھی تھیں اور محبت اورچاہت کا سفر شادی پر اختتام پذیر ہوا۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔ محسن حسن خان آج بھی رینارائے کو دل و جان سے یاد کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز نواز خان نے پاکستانی فلموں کی خُوب صورت اداکارہ رانی سے شادی کی۔ ان دونوں نے جیون بھر ساتھ نبھانے کی قسم کھائی، لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور دونوں نے اپنے راستے الگ کیے اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ، بھارت کی مقبول ٹینس اسٹار اور ماڈل ثانیہ مرزا کو دِل دے بیٹھے اور دونوں کی دُھوم دَھام سے شادی ہوئی اور ان کے درمیان پچھلے دِنوں شدید اختلافات اور علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالی وڈ کی سپراسٹار انوشکا شرما کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر دوچار برس کے رومانس کے بعد دونوں جیون ساتھی بن گئے۔ تاحال دونوں خوش گوار زندگی بسر کررہےہیں۔

ماضی میں بھارتی کرکٹر اظہرالدین نے بالی وڈ کی ماڈل اور فلم اسٹار سنگیتا بجلانی سے شادی رچائی۔ تاہم یہ شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی اورآخرکار طلاق ہوگئی۔

رنز کی مشین کا خطاب پانے والے ظہیر عباس نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی رچائی تھی، جوکامیاب ثابت ہوئی۔ دونوں ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹرز کا شوبز کی دُنیا سے مضبوط تعلق اس لیے بھی بنتا ہے کہ ہم آئے دن کرکٹرز کو فیشن شوز میں ماڈلنگ کرتے دیکھتے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز وسیم اکرم، شعیب ملک اور دیگر نے کئی فیشن شوز میں ریمپ پر ماڈلنگ کی، جسے حاضرین نے بہت پسند کیا جبکہ سابق کپتان محسن حسن خان نے نہ صرف بھارتی فلموں میں کام کیا، بلکہ وہ کئی پاکستانی فلموں میں بھی بطور ہیرو سلور سکرین پر جلوہ گر ہوئے۔

Related Articles

Back to top button