کیا بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان نے خفیہ منگنی کرلی ہے؟

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی جو شخصیت اپنی شادی کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے، اسکا نام سلمان خان ہے۔ اب ایک بار پھر سے سلمان خان کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب گرم ہیں۔ سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہن رکھی ہے جس کو دیکھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے منگنی کر لی ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے تحفے میں دی ہے جبکہ ایسی ہی انگوٹھی سلمان خان کے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی گئی ہیں جو ان سب بھائیوں نے پہن رکھی ہے۔  یاد رہے کہ سلوں میاں ان دِنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں پروگرام سے قبل اداکار نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں سلمان خان کا ہاتھ بریسلٹ کے بعد اب انگوٹھی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سلمان خان کی فلم ‘انتم، دی فائنل تروتھ‘ چند روز پہلے ریلیز ہوئی جو کہ ان کی دو برس کے بعد پہلی فلم ہوگی جسے سینیما میں ریلیز کیا جائے گا۔

کرونا کی وجہ سے دو برس کے دوران سلمان خان کی صرف ایک فلم ‘رادھے‘ ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ بھی سینماؤں کی زینت نہیں بن پائی اور اسے آن لائن ریلیز کیا گیا تھا۔  ’انتم‘ میں سلمان خان ایک سکھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، عموماً فلموں میں مختلف مذاہب یا برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جب نمائندگی کی جاتی ہے تو کئی بار اس سے مختلف تنازعات کھڑے ہو جاتے ہیں۔ جب سلمان خان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہر فلم میں کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر لی جاتی ہیں، اب ہم کسی کی ثقافت یا روایات سینیما میں دکھا رہے ہوتے ہیں تو اس میں خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button