آئمہ بیگ پرمنگیتر شہباز شگری کودھوکا دینے کا الزام

ایک برطانوی ماڈل نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پرانہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پرکچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔

بتایا گیاہے کہ ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button