اداکارہ کرن اشفاق نے طلاق پر طعنے دینے والوں کی کلاس لے لی

ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے تو کیا اب مجھے جینے کا کائی حق نہیں رہا، کیا میں خودکشی کر لوں؟

یاد رہے کہ کرن اور عمران نے 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ عمران اشرف نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں سے اپنی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کرن سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جب کہ کرن نے بھی لوگوں سے احترام کی اپیل کرتے ہوئے طلاق فائنل ہو جانے کا بتایا تھا۔ طلاق ہو جانے کے بعد جہاں عمران اشرف اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئے ہیں، وہیں ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں مگر لوگوں نے ان پر تنقید شروع کر دی، جس پر انہوں نے سخت رد عمل دیا۔

کرن اشفاق نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں طلاق کے بعد نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی ٹوٹنے کے بعد انہیں خواتین کی جانب سے نفرت انگیز کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں انہوں نے فضول تبصرے کرنے والی خواتین کے نام چھپا دیئے تھے، ان کی پوسٹس پر کمنٹس کرنے والی خواتین نے کرن پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے طلاق کے بعد خوشی منانے اور گھومنے پھرنے پر تنقید کی تھی اور لکھا تھا کہ آخر وہ اس افسوسناک واقعے کے بعد کس طرح اتنی خوش ہو سکتی ہیں؟

کرن نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا میں طلاق کے بعد خود کو مار لوں؟ اداکارہ نے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خدا جانتا ہے کہ وہ اسطرح کے تبصروں کا کس طرح مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے جذباتی پیغام لکھا کہ ہمارے معاشرے میں کبھی بھی لوگ کسی خاتون کو خوش دیکھنا برداشت اور پسند نہیں کرتے، کرن نے لکھا کہ لوگ طلاق یافتہ خاتون سے کیا چاہتے ہیں؟ کیا وہ شادی ٹوٹنے کے ’خودکشی کر لے؟

Related Articles

Back to top button