بلاآخر شاہ رخ اور سلمان خان ایک فلم میں اکٹھے آنے کو تیار


بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ خانز شاہ رخ اور سلمان خان اپنی ہٹ فلموں اور اداکاری کے حوالے سے تو خوب جانے جاتے ہیں لیکن انکے مداح ایک لمبے عرصے سے دونوں سٹارز کو ایک ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے تھے، اب ان کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے چونکہ ایسا بہت جلد ہونے والا ہے۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ایک ساتھ یش راج بینرز کے سائے تلے ایک فلم کرنے جا رہے ہیں، جو انڈین سینما کی سب سے بڑی فلم ہو گے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ادیتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں، جس کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ادیتیا اس فلم کی کہانی، سکرین پلے اور ڈائیلاگ پر کام کر رہے ہیں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کرن ارجن کے بعد یہ پہلی ایک ساتھ فلم ہوگی، فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور اس کی شوٹنگ 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق فلم میں ہریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلمیں ’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ ریلیز ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ سلمان خان، شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں مختصر کردار ادا کریں گے، اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمہارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں ایک ساتھ مکمل اور مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button