بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ کیوں چھوڑنا پڑ گیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہہ کر ہالی ووڈ کو جوائن کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس کی بڑی وجہ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات سے تعلقات میں بگاڑ قرار دیا ہے۔
بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ انہیں وہ کام نہیں مل رہا تھا جو وہ چاہتی تھیں اور کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات خراب تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ امریکی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میوزک کمپنی دیسی ہٹس کی انجولا اچاریہ نے انہیں ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا اور اس وقت فون کیا جب وہ سات خون معاف کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
انجولا اچاریہ نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ امریکہ میں میوزک کیریئر کا آغاز کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جس پر پریانکا نے فوری ہاں کر دی، پریانکا کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ بھی بالی ووڈ سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں انہیں ایک کونے میں دھکیلا جا رہا تھا اور کوئی انہیں کاسٹ نہیں کر رہا تھا، نہ ہی انہیں ویسا کرداد مل رہا تھا جیسا وہ چاہتی تھیں اس لئے انہیں بالی ووڈ سے ایک وقفے کی ضرورت تھی۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ موسیقی نے انہیں ہالی ووڈ میں جانے کا موقع فراہم کیا اور پھر انہوں نے امریکی فلموں میں کام تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھی جس میں وہ کامیاب رہیں اور اب وہ ہالی ووڈ میں کئی فلموں کا حصہ بن چکی ہیں۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکہ منتقل ہو چکی ہیں، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ’مالتی میری جونس‘ ہے۔
دوسری جانب کنگنا رناوت نے پریانکا چوپڑا کی حمایت میں متعدد ٹوئٹ کئے اور کہا کہ یہ ہی ہے بالی ووڈ کا اصل چہرہ جہاں باہر سے آنے والوں کو جگہ نہیں دی جاتی، انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ سے متعلق کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں ہراساں کیا گیا، ان کے خلاف گروہ بندی کی گئی اور انہیں کام نہیں دیا گیا، سب جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی تھی، ایسی غنڈہ گردی کی گئی کہ اسے بالی ووڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔

دنیا بھر میں 30 کروڑ ملازمتیں خطرے میں کیوں پڑ گئیں؟

Related Articles

Back to top button