بہروز سبزواری کی فوج مخالف وائرل آڈیو جعلی ہے یا اصلی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پاک فوج کے خلاف بیان بازی کے حوالے سے اپنے سے جڑی آڈیو لیک کو جعلی اور سراسر جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاک فوج کی سینئر قیادت کے خلاف بیان دیا گیا، اس آڈیو کو اداکار بہروز سبزواری سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ آڈیو میں عمران خان کے ماضی کے جلسے کی تعریف کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھی تنقید کی گئی۔آڈیو وائرل ہونے پر اداکار نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے ٹوئٹر پر اپنے والد کا ویڈیو بیان جاری کیا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو جعلی ہے جو آرٹییفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ہے، میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اللّٰہ اُن سے حساب لے گا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔ جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے، انھوں نے بتایا کہ آڈیو میں سنائی دینے والے الفاظ ہرگز میرے نہیں ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے میری آواز کو کاپی کیا گیا ہے، میں نے ہمیشہ پاک فوج کی عزت کی ہے کیونکہ فوج کے بغیر ملک کی سلامتی کا تصور کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہے، پاک فوج کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، وہ ملک کا اثاثہ ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال بہت کشیدہ ہے، جہاں سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں مختلف حملوں میں ملوث عام شہریوں کی پکڑ دھکڑ بھی عروج پر ہے جنہوں نے جناح ہائوس سمیت دیگر مقامات پر حملوں کے دوران اپنی سیلفی اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رکھی تھیں۔

اسی دوران ہر ملوث شخص کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اداکار بہروز سبزواری کو بھی انہیں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث قرار دینے کی کوشش

برطانوی فوجی سربراہ سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد

کی گئی جس کو انھوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button