سعود اور جویریہ کی شادی کی دلچسپ کہانی

معروف اداکار سعود اور انکی اہلیہ اداکارہ جویریہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اپنا رشتہ طے ہونے کے متعلق دلچسپ انکشافات کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سعود کو اہلیہ جویریہ کے ساتھ اپنا رشتہ پکا ہونے کی داستان سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل سعود اور جویریہ ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں دونون نے نہ صرف اپنے رشتے سے متعلق انکشافات کیے بلکہ اپنے کیریئر سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ اسی پروگرام کے وائرل ہونے والے کلپ میں سعود بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے کب پہلی مرتبہ جویریہ کو دیکھا اور ان سے ان کا رشتہ کیسے طے ہوا؟سعود نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں ان کی بڑی بہن نے جویریہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا تھا۔

سعود کے مطابق بہن کی جانب سے بتائے جانے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے ساتھی اداکار ریمبو کو اس حوالے سے آگاہ کیا جنہوں نے انہیں ایک تقریب میں ریمبو کو جویریہ کو دیکھنے کا بھی کہا۔ انہوں نے بتایا کہ جویریہ تقریب میں غزالہ جاوید کے ہمراہ بیٹھی تھیں اور جب انہوں نے ریمبو کو انہیں دیکھنے کا کہا تو انہوں نے غلطی سے جویریہ کے بجائے غزالہ کو دیکھا اور حیران رہ گئے کہ سعود کس سے شادی کرنے جا رہے ہے؟

سعود کے مطابق جب انہوں نے ریمبو کو درست لڑکی دیکھنے کا کہا تو انہوں نے شکر ادا کیا اور کہا کہ لڑکی بلکل ٹھیک ہے۔ سعود نے بتایا کہ پھر ان کی شادی کے لیے ریمبو، شان، معمر رانا اور ارباز خان بھی جویریہ کے گھر رشتہ لے کر گئے تھے کیوںکہ اس وقت پورا لاہور چاہتا تھا کہ ان کی شادی ہو جائے۔

اسی حوالے سے جویریہ نے بتایا کہ جب سعود کا رشتہ گھر آیا تو والدین فوری راضی ہوگئے کیونکہ ان کے مطابق لڑکے نے کوئی شرارت کیے بغیر شادی کے لیے رشتہ بھیجا جس کا مطلب ہے کہ وہ شریف گھرانے سے ہے۔جویریہ نے بتایا کہ انہوں نے 2005 میں شادی سے قبل ہی شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے چند سال بعد انہوں نے واپسی کی اور پھر 2006 میں اپنا پروڈکشن کا کام بھی شروع کردیا۔

شادی کے دو سال بعد 2007 میں ان کی بیٹی جنت کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2011 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ابراہیم رکھا گیا۔دونوں نے بتایا کہ ان کے لیے 9 کا نمبر بڑا اچھا ہے اور ان دونوں کی پیدائش بھی 9 تاریخ کی ہے اور ان کے موبائل نمبرز کے آخری ہندسے بھی 9 ہیں، اسی طرح ان کی زندگی کے تمام اہم کام 9 تاریخ کو ہی ہوئے۔

Related Articles

Back to top button