سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن میں مہمان بننے کو تیار

بھارتی اداکار اور میزبان سلمان خان بگ باس شو میں عام طور پر شرکا کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ مداح سلمان خان کو نئے انداز میں دیکھیں گے. بالی ووڈ بھائی جان نے مداحوں کو سرپرائز انٹری دینے کی تیاری کر لی ہے۔ بگ باس 16 کی خاص بات یہ بھی ہے کہ سلمان خان خود بھی شرکا کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیں گے، طویل عرصے تک ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے والا شو ’بگ باس‘ ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کیلئے تیار ہے، اس کے سیزن 16 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ٹیزر میں جہاں مختلف شوبز شخصیات دکھائی دیتی ہیں وہیں اسکے ساتھ کیپشن لکھا گیا ہے کہ ان 15 برسوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم، لیکن اب باری ہے بگ باس کے خود کھیلنے کی، دیکھئے جلد ہی بگ باس 16۔
تقریباً ایک منٹ کے دورانیے پر مشتمل ٹیزر پرانے شوز کی کچھ جھلکیوں سے شروع ہوتا ہے، جس کے بعد سلمان خان نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں اب تک ناظرین نے صرف مقابلہ کرنے والوں کی گیم دیکھی ہے، تاہم اس بار سیزن 16 میں بگ باس خود گیم کھیلے گا۔ اس کے بعد وہ ایسا اشارہ بھی دیتے ہیں کہ شو میں سب کچھ ویسا نہیں ہوگا، جیسا سمجھا جا رہا ہے، ٹیزر کے آخر میں سلمان خان ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ ’بگ باس بھی گیم کا حصہ ہو گا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ آپ سوچیں کیا ہوگا جب آپ ایک صبح جاگتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ زمین اُلٹ گئی ہے، چاند دن کے وقت نکلتا ہے، کشش ثقل ختم ہو چکی ہے، گھڑی کی سوئیاں الٹی سمت میں چل رہی ہیں اور آپ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی، اس کے بعد آپ کے دل میں جو خوف اٹھے گا وہ ایک خوشگوار یاد بن جائے گا۔
اس کے بعد سلمان خان خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک ایسی صبح آ رہی ہے جس سے آپکو صرف غیر متوقع چیزوں کی توقع رکھنی چاہئے، اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیجئے، یہ سال کا وہ وقت ہے جب ڈرامے اور تفریح کی ایک نئی دنیا کھل کر آپ کے سامنے آئے گی۔
یاد رہے کہ بگ باس شروع سے ہی ایک مشہور ٹی وی شو رہا ہے اور اس کے تمام سیزنز کو ناظرین نے بہت پسند کیا ہے۔ اس کی خاص بات ہی یہ رہی ہے کہ یہ عام شوز جیسا نہیں۔ یاد رہے کہ آج کل پاکستان میں اداکار عدنان صدیقی بھی آپ آرمی وائے پر ایسے ہی ایک ریئلٹی شو کے میزبان بنے ہوئے ہیں اور سلمان خان کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button