سوشل میڈیا پراداکارارجن کپور کی گرفتاری کے چرچے


بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار کرن جوہر کا شو ’’کافی ود کرن‘‘ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث ہے، اس مرتبہ بالی ووڈ سٹار ارجن کپور کی شو میں انٹری نے ان کی گرفتاری کے حوالے سے خبروں کو جنم دیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ارجن کپور کے مداح ان کی گرفتاری کی خبروں پر طنزیہ اور مزاح سے بھرپور کمنٹس کر رہے ہیں، جبکہ کرن جوہر کے شو کے حوالے سے بھی دلچسپ تبصرے سننے میں آ رہے ہیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ارجن کپور اس وقت اپنی شاندار فلموں کے ساتھ کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جہاں ہر کوئی ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا وہیں دونوں اداکاروں کے درمیان دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔ کافی وِد کرن کے ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران میزبان اور بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر نے ورون دھون سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کا نام بتائیں جس کے زیادہ بات چیت اور فلرٹ کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے کے حد درجہ امکانات ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بالی ووڈ کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر نے ارجن کپور کا نام لیا۔ ورون کے جواب پر کرن جوہر نے حیران ہوکر پوچھا ’کیا واقعی؟‘ جس پر فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے نے وضاحت دی کہ یہ بات غلط نہیں ہے لیکن ارجن کپور کبھی کبھی ایسا کرتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ارجن کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نئی فلم، نئی وائب‘ جس پر ورون دھون نے تبصرہ کیا کہ ’کیا انسان ہو آپ؟‘، اس کے جواب میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ نے کافی پیتے پیتے میرے کردار کی جو وضاحت کی، میں اس سے بالکل مختلف انسان ہوں۔ ارجن کپور اور ورون دھون کے درمیان دلچسپ تبصروں کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی ردعمل دیکھنے کو ملا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ارجن کپور وہ کافی نہیں تھی بلکہ کڑک چائے تھی، یاد رہے کہ دوران پروگرام معروف اداکار اور ارجن کپور کے چچا انیل کپور نے پیش گوئی کی کہ ارجن اوراُن کی گرک فرینڈ ملائیکا اروڑا کا بریک اَپ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کے شو میں فلم چڈھا کی پرموشن کیلئے آئی کرینہ کپور بھی تنازعہ کی زد میں آئی تھیں، جب کرن جوہر نے شاہد کپور کو کرینہ کپور کا سابق شوہر پکارا اور تھوڑی دیر رکنے کے بعد کہا کہ میری زبان پھسل گئی تھی، میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ سابق بوائے فرینڈ۔ اس بات کو لے کر بھی سوشل میڈیا صارفین نے خوب ہنگامہ مچایا تھا، شاہد کپور کے ساتھ کرینہ کپور اور کرن جوہر تینوں سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کی زد میں رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button