سیانے اداکار اپنی شہرت کو کس طرح کیش کررہے ہیں؟

ایک زمانہ تھا جب اداکاروں کو سٹارڈم کا نشہ ایکٹنگ کے علاوہ کوئی کام نہیں کرنے دیتا تھا اور جب یہ نشہ اترتا تو کھانے کے لالے پڑ جاتے مگر آج کے اداکار بڑے سیانے ہیں، وہ شہرت کا مزہ بھی لیتے ہیں اور اسے کیش کرنا بھی جانتے ہیں۔ اس وقت شاید ہی کوئی اداکار ایسا ہو جس کی روزی روٹی صرف ایکٹنگ سے جُڑی ہو، سب کے سب تو سائیڈ بزنس میں مصروف ہیں اور بزنس بھی ایسا، جس کا سِرا کہیں نہ کہیں شوبز سے جا کر ملتا ہے مثلاً ڈیزائنر کپڑے، میک اپ، پرفیومز، ریسٹورنٹس، ریئل اسٹیٹ اور انٹریئر وغیرہ جیسے
اعجاز اسلم شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہیں، ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ کئی اداکار ان کا ڈائیٹ پلان بھی فالو کرتے ہیں۔ فٹ اتنے کہ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا ڈیبیو ڈرامہ
”کشکول“ تھا جو 1993 میں ایک پرائیویٹ چینل سے آن ایئر ہوا۔ جب ایکٹنگ میں قدم مضبوط ہوئے تو اعجاز نے پروڈکشن شروع کر دی لیکن اس کے ساتھ اپنی فیشن لائن کو بھی برقرار رکھا۔ دراصل شوبز میں آنے سے پہلے وہ فیشن ڈیزائنر اور ماڈل تھے، انھوں نے لندن کے ایک فیشن سکول سے ڈیزائننگ کا کورس کر رکھا ہے جبکہ 2020 میں انھوں نے سکن کیئر پروڈکٹس بھی لانچ کیں جنھیں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
”ہمسفر“ فیم فواد خان اس وقت فن کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ان کی حالیہ فلم ”مولا جٹ“ سو کروڑ کلب کی ممبر بن چکی ہے۔ فواد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایکٹنگ ہی نہیں ماڈلنگ کے لئے بھی وہ پروڈیوسرز کی پہلی چوائس مانے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ماضی کے سپرسٹارز کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے اور بھلے ایکٹنگ ہی ان کا پروفیشن ہے، وہ اس پر مکمل انحصار نہیں کر سکتے۔ فواد چند سالوں سے فیشن بزنس میں داخل ہو چکے ہیں جسے ان کی اہلیہ صدف خان نے سنبھالا ہوا ہے۔
شوبز کی دنیا کے ”ایور گرین“ سٹار نعمان اعجاز سے کون واقف نہیں، ڈرامہ پروڈیوسر نصرت ٹھاکر کو یہ اپنا گرو مانتے ہیں جنھوں نے انھیں ایکٹنگ سے متعارف کروایا۔ نعمان نے اگرچہ قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے لیکن ”میرا سائیں“ اور اس جیسے کئی بلاک بسٹر ڈراموں نے انھیں کسی اور طرف رخ ہی نہیں کرنے دیا لیکن انھوں نے بھی سیانے اداکاروں کی طرح اپنی آمدنی کا کچھ حصہ کاروبار میں انویسٹ کر رکھا ہے تاکہ دال روٹی کا سلسلہ چلتا رہے۔ نعمان ہوٹل انڈسٹری سے منسلک ہیں، انھوں نے کینیڈا میں بھی ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کھول رکھا ہے۔
لیجنڈری اداکار فیصل قریشی کیوں کسی سے پیچھے رہتے؟ پی ٹی وی کے سپرہٹ ڈرامے ”اندھیرا اجالا“ اور بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ“ ان کی پہچان ہیں اور آج کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کے لئے یہ نام ہی کافی ہے۔ فیصل بھی آف سکرین کئی پراجیکٹس سے منسلک ہیں، انہی میں سے ایک ان کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس ہے جبکہ حال ہی میں انھوں نے کسی دوسری کمپنی کے اشتراک سے اپنا پرفیوم بھی لانچ کیا ہے۔
”مارننگ شو“ فیم شائستہ لودھی ایک عرصہ ہوا ڈرامے کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے سکن کیئر پروڈکٹس مارکیٹ کی ہیں اور مختلف فورمز پر اس کی پبلسٹی بھی خود ہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
شگفتہ اعجاز کو ورسٹائل اداکارہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کی کلاسیکل ڈرامہ سیریلز سے کیا۔ ”جانگلوس“ ان کا ڈیبیو ڈرامہ تھا جس کے بعد انھوں نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔ شگفتہ کا شمار ڈرامہ کی انتہائی مصروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اس کے باوجود وہ کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں۔ مثلاً شگفتہ کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانوں کی ٹی وی میڈیا میں بہت دھوم ہے جن کی ریسپیز وہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر بھی کرتی ہیں اور میک اپ میں تو انھیں کمال مہارت حاصل ہے۔کراچی میں ان کا اپنا سیلون ہے، اگر وقت ملے تو وہ دلہنوں کا برائیڈل میک اپ خود ہی کرتی ہیں۔
حرا مانی نے جتنی تیزی سے شوبز کی چکاچوند میں اپنی جگہ بنائی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ 2012 میں حرا نے اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کے ساتھ ”تیری میری کہانی“ سے اپنا ڈیبیو کیا اور پھر ”آئیں اور چھا گئیں“ کے قول کو سچ کر دکھایا۔ آج کل ایکٹنگ اور ماڈلنگ کے ساتھ حرا گانے بھی لگی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے جے ڈاٹ کے ساتھ مل کر اپنے نام سے ایک پرفیوم لانچ کیا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
یعنی موجودہ منظر نامے میں آپ کسی ٹی وی یا فلم اداکار کو محض ایکٹنگ پر اکتفا کرتے نہیں دیکھیں گے اور تو اور یو ٹیوبر اداکاروں کی بھی ایک لمبی لائن ہے، اداکار میاں بیوی تو اس فہرست میں شامل ہیں ہی، انفرادی طور پر بھی کئی اداکاروں کے یو ٹیوب چینلز ہیں۔لائف سٹائل اور میک اوور سے لے کر روزمرہ مصروفیات، ہوٹلنگ، پارٹیز، شوٹنگز، ٹریولنگ حتیٰ کہ کس نے کب اور کیسے عمرہ ادا کیا، سب آپ کو اپنے چہیتے اداکاروں کے چینلز پر دیکھنے کو ملے گا۔ بلاشبہ پیسہ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت

کیا اسٹیبلشمنٹ دوبارہ عمران خان پر اعتبار کرے گی؟

ہے اور ماضی کے برعکس ہمارے آج کے اداکار اس ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں!!

Related Articles

Back to top button