شتروگھن سنہا نے بالی وڈ ڈیبیو پر چہرے کی پلاسٹک سرجری کا کیوں سوچا؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک فلم کے ذریعے نام بنانے والے اداکار شترو گھن سنہا نے انکشاف کیا کہ جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اپنی ظاہری شکل و صورت سے مطمئن نہیں تھا، اور چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا سوچ رہا تھا۔
لیکن ساتھی اداکار دیو آنند کے علاوہ کسی اور نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا اور کہا کہ ان کے چہرے کے نشان کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھا جائے گا جو انہیں الگ کرتی ہے، دی انڈین ایکسپریس کے مطابق شتروگھن سنہا ارباز خان کے ٹاک شو ’دی انوینسیبلز‘ میں مہمان کے طور پر آئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر تبادلہ خیال کیا۔
اداکار نے اپنی بیوی پونم کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کے علاوہ اداکار بننے کے لیے انہیں جن ذاتی رکاوٹوں پر قابو پانا پڑا، ان پر کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ان ذاتی رکاوٹوں میں سے ایک ان کی ظاہری شکل تھی۔
شتروگھن سنہا نے ارباز کو بتایا کہ جب انہوں نے اپنے انکل کی نقل کرنے اور اپنی خیالی داڑھی تراشنے کی کوشش کی تو ان کے چہرے پر زخم آ گیا، انہوں نے ہندی میں کہا، ’میں نے پہلے اپنے کزن کا گال کاٹا، پھر اپنا۔ انہوں نے مجھے گھر پر ہی ابتدائی طبی امداد دی لیکن جب میں نے فلموں میں کام شروع کیا، تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ کیا مجھے اسے ٹھیک کرنا چاہئے۔ یہاں تک کہ میں نے ایک پلاسٹک سرجن سے بھی بات کی۔
اس تجربہ کار اداکار نے مزید بتایا کہ ان دنوں، جب میری کوششیں جاری تھیں، میں دیو آنند سے بہت ملتا تھا، مجھے زخم ٹھیک کرنے سے منع کیا، اور مجھے بتایا، حتیٰ کہ ان کے دانتوں کے درمیان بھی خلا ہے اور یہ فیشن بن گیا ہے، مجھے اس زخم سے بہت شرمندگی ہوتی تھی۔ میں سوچتا تھا، کٹی پھٹی شکل لے کے آ رہا ہوں فلموں میں، کیسے اپنی جگہ بناؤں گا لیکن آخر کار انہوں نے ناظرین کے ساتھ اتنا مضبوط تعلق قائم کیا کہ معاون اور ولن کے کردارادا کرنا چھوڑ دیئے اور ایک مرکزی شخص بن گئے، اس سے قبل ارباز خان کے شو میں بطور مہمان جاوید اختر، ہیلن اور سلیم خان جیسی انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شو “خطروں کے کھلاڑی” کو نہ کیوں کی؟

Related Articles

Back to top button