صبور علی اور علی انصاری اکٹھے ڈرامہ کب کریں گے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ رومانوی پراجیکٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، صبور علی اور ان کے شوہر علی انصاری نے حال ہی میں ایوارڈز شو میں شرکت کی جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

تقریب کے دوران علی انصاری اور صبور علی نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی، اس موقع پر اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ہم آپ دونوں کو ایک ساتھ ایک پراجیکٹ میں کب دیکھیں گے؟ ادکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھا، ظلم و ستم کے بغیر ڈرامہ بنے گا تو ضرور ہم ایک ساتھ اس میں کام کریں گے، جس میں خاص کر پیار اور محبت کی فراوانی ہو۔

صبور کے اداکار شوہر علی انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے آفرز مل رہی ہیں، لیکن ہم نے اب تک اکٹھے پراجیکٹ کرنے سے جان بوجھ کر انکار کیا ہے، کیونکہ ہم کوئی ایسا پراجیکٹ چاہتے ہیں جو کچھ مختلف ہو، اور خصوصا رومانٹک ہو۔

واضح رہے کہ دونوں جنوری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس سے پہلے انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا تھا۔۔صبور علی کی شادی کے موقع ان کی بہن اداکارہ سجل علی بھی موجود تھیں، دولھا علی انصاری اپنی بہن مریم انصاری کے ساتھ پہنچے اور سجل علی نے ان کا خوب صورت انداز میں استقبال کیا۔ نکاح کے لیے سٹیج سفید رنگ کے پھولوں سے سجایا گیا تھا، صبور علی نے روایتی سفید اور گولڈ جیولری پہن رکھی تھی، ان کے دوست اور نئے جوڑے کے خوشی کے لمحات محفوظ کرنے کے لیے موجود تھے۔ تقریب میں ایمن خان، زارا نور عباس، سعدیہ غفار، کنزیٰ ہاشمی اور عروہ حسین نے شرکت کی۔ اہم ترین بات یہ تھی کہ اس شادی میں سجل علی کے شوہر اور معروف اداکار آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر نے شرکت نہیں کی جس کی بنیادی وجہ میاں بیوی کے کشیدہ تعلقات تھے۔ تازہ اطلاع یہ ہے کہ دونوں علیحدگی کے بعد اب طلاق کی جانب گامزن ہے جس کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ جوڑی کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ احد رضا میر کی جانب سے بے وفائی ہے۔

Related Articles

Back to top button