صنم جنگ نے شوہر کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ بتادی

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت دینے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پوچھا گیا ’آپ کو پہلی بار اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا نہیں پڑا لیکن آپ ایسی افواہوں پر ردعمل نہیں دیتی تو اس بار آپ کو اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت کیوں دینی پڑی۔
مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ نے جواب دیا کہ میں نے اپنی طلاق سے متعلق وضاحت اس لیے کی کیوں کہ ہمارے گھر میں ان جھوٹی خبروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے تھے اور میری ساس کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ کیا قسام نے دوسری شادی کرلی؟
صنم جنگ نے کہا کہ امریکا میں موجود میرے شوہر کو بھی اس طرح کی کالز گئی جس سے وہ پریشان ہوگئے اور مجھے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے، یہی نہیں دور دراز سے لوگ اور خاص طور پر خاندان والے مسلسل فون کررہے تھے جس پر مجھے وضاحت دینی پڑی کیوں کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہورہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ سب کو یہ پریشانی ہے کہ میں اور قسام ساتھ کیوں نہیں رہتے تو اس کی پیچھے بہت لمبی کہانی ہے کہ ہم ساتھ کیوں نہیں رہتے اور وہ میں بتا نہیں سکتی، وہ اپنی جاب کے سلسلے میں وہاں رہتا ہے اور ہم کچھ وقت کےلیے یہاں پر ہیں اور جلد وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس پر صنم جنگ نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اگر ہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی لہٰذا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button