عدنان صدیقی کا اپنی بیٹی کیلئے سالگرہ پر خوبصورت پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی 12 سالہ بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں پیار بھرا پیغام دیا جس نے سب کے دل موہ لیے۔
گزشتہ روز عدنان صدیقی کی 12 سالہ بیٹی دانیہ کی سالگرہ تھی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ویڈیو میں عدنان صدیقی اپنی 12 سالہ صاحبزادی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اسی کے ساتھ اس ویڈیو پر انہوں نے بیٹی کے لیے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔


اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں پیار بھرا انداز اپناتے ہوئے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ میری چھوٹی بیٹی جو کہ 12 سال کی ہوگئی ہے، جو اب مزید سمجھدار اور پیاری ہوگئی ہے۔‘
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ میری پیاری دانیہ جانیہ میں ہر سال تمہاری سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ لکھتا ہوں مگر اس بار یہ نوٹ بہت خاص ہے کیونکہ جس طرح تم وقت کے ساتھ ساتھ بڑی ہورہی ہو تم اتنی ہی نرم دل ہوتی جارہی ہو۔‘
اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں یہ سب اس لیے محسوس کر رہا ہوں کیونکہ تمہاری دادی بالکل تمہاری ہی طرح پیار اور خیال کرنے والی تھیں اور میں تمہارے اندر ان کی جھلک دیکھتا ہوں، یہ جذبات کتنے خوبصورت ہوں گے کہ مجھے تم میری ماں کی یاد دلاتی ہو جس طرح وہ مجھ سے پیار کرتی تھیں میرا خیال کرتی تھیں۔‘ عدنان صدیقی نے کہا کہ ’مجھے سب سے اچھا یہ لگتا ہے کہ جب میں گھر آتا ہوں تو تم میرے جوتے اتارنے میں میری مدد کرتی ہو، میں تم پر فخر کرتا ہوں دانیہ، سالگرہ مبارک ہو۔‘
عدنان صدیقی نے بیٹی کی سالگرہ پر ویڈیو کے ساتھ ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کی بیٹی نے اپنے بابا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کارڈ اور چند تحائف دیے تھے جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر اس بات کی مثال ہے کہ میری بیٹی میرا کتنا خیال رکھتی ہے اور اس نے میری سالگرہ پر مجھے سر درد کا مرہم دیا تھا کیونکہ مجھے سر درد رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button