لیجنڈ آف مولا جٹ کے رائٹر ناصر ادیب کو انڈیا سے آفرز

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی کی ایسی دھاک بٹھائی ہے کہ بالی ووڈ سے اس شہر ہے فلم کے لکھاری ناصر ادیب کو کام کی آفرز ہونے لگی ہیں۔ ناصر ادیب ایک مقبول پاکستانی فلمی مصنف ہیں جنہوں نے کئی ہٹ فلمیں لکھیں جن میں بلاک بسٹر پنجابی فلم مولا جٹ بھی شامل ہے، یہ فلم بھارت میں بھی ہٹ ہوئی جس میں سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے مرکزی کردار ادا کئے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جسے ناصر ادیب نے بھی لکھا ہے، ایک انٹرویو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف رائٹر ناصر ادیب نے بتایا کہ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد مجھے بالی ووڈ سے آفر ہوئی۔ ناصر ادیب کے مطابق انہوں نے مجھے بھارتی مقبول فلم جٹ جونا 2 کا اسکرپٹ دیا ہے، میں نے دی ریٹرن آف جٹ جونا لکھا اور اس فلم کی ریلیز کے بعد مجھے دو اور فلمیں آفر ہوئی ہیں، ایک دو دن میں فائنل ہو جائے گا اور میں سکرپٹ رائٹنگ کے لیے کینیڈا جاؤں گا۔ یاد رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ نے قومی اور بین الااقوامی سطح پر 177 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کر لیا ہے، فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ناصر ادیب پاکستانی فلمی صنعت کے نامور شاعر، فلمی کہانی نویس، مصنف اور ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے 70ء کی دہائی کے آخر میں فلم ”وحشی جٹ“ جیسی بلاک بسٹر فلم لکھ کر اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد اسی فلم کا سیکوئل ”مولا جٹ“ لکھی جسے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دوسرے ممالک میں پزیرائی ملی۔ ناصر ادیب اب تک 374 فلمیں لکھ چکے ہیں۔ جو ایک باقاعدہ ریکارڈ ہے۔ ناصر ادیب نے 80 کی دہائی میں مولا جٹ نامی جو فلم لکھی اس کے مکالمے آج بھی بچے بچے کی زبان پر ہیں۔ یہ فلم دراصل ”وحشی جٹ“ کا حصہ تھی، انہوں نے ”مولا جٹ“ کے بعد ”جٹ اِن لندن“ لکھی جو ”مولا جٹ“ ہی کا اگلا حصہ تھی، تینوں فلمیں کامیاب ہوئیں لیکن جو شہرت ”مولا جٹ“ کے حصہ میں آئی، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اس فلم کو ہمسایہ ملک بھارت نے اپنی بہت سی فلموں میں کاپی کیا۔

ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ مولا جٹ کردار نہیں ایک حقیقت تھی۔ کہا جاتا ہے کہ جو مقام ”مولا جٹ“ کو ملا وہ ہندوستان میں ”شعلے“ اور”مغل اعظم“ کو بھی نہیں مل سکا۔ ہرطبقہ کے افراد نے اس فلم کو دیکھا۔ مسلسل 40 سال سے لکھنے والے ناصر ادیب کی لکھی گئی فلموں کی تعداد 374 ہے اور یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ لولی وڈ، بالی وڈ اور ہالی وڈ سمیت پوری دنیا میں کسی فلم رائٹر نے آج تک اتنی فلمیں نہیں لکھیں۔ ناصر ادیب کی لکھی گئی زیادہ تر فلموں نے باکس آفس میں ریکارڈ بزنس کیا۔بھارتی فلمسازوں نے بھی ناصر ادیب فلمیں لکھوائی ہیں، جن میں فلم ”گھائل“ اور فلم ”گھاتک“ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button