معروف اداکار کی مہندی پر ڈانس سے کیریئر شروع ہوا

شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار گوہر رشید نے اپنے کیر ئیر کی شروعات کے بارے میں انکشاف کر دیا ۔ نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں میزبان احسن خان سے بات کرتے ہوئے اداکار نے ایک واقعہ سنایا کہ 2006 میں ایک شادی پر جاکر میں نے لڑکی والوں کی طرف سے ڈانس کیا تھا، اس وقت میں یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کسی اور کی نہیں بلکہ معروف اداکار احسن خان کی شادی تھی، اس وقت میں میڈیا انڈسٹری کا حصہ نہیں تھا، نہ کبھی سوچا تھا، بس وہیں سے پھر کیریئر بھی بن گیا۔

پروگرام کے میزبان اور اداکار احسن خان نے اس موقع کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ بس وہی گوہر کا اوڈیشن تھا، وہ سب سے بہترین ڈانسر تھے۔احسن خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اس لیے آتے ہیں کہ انہیں ہیرو یا ہیروئن بن کر مقبول ہونا ہے، لیکن گوہر ایک ایسا اداکار ہے جو انڈسٹری میں کام کے لیے آتے ہیں۔اس پر گوہر نے بتایا کہ یہ ہے تو مایوس کن بات کہ زیادہ تر لوگ انڈسٹری میں اس لیے آتے ہیں کہ انہیں مقبولیت ملے یا وہ پیسے کمائیں، مگر بہت کم ہیں جو اپنے کام کو بہتر کرنے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ گوہر رشید کا پہلا ڈرامہ ‘ڈیڈی’ 2010 میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے پروجیکٹس میں کام کیا جن میں ‘اعتراض’ اور ‘من مائل’ شامل ہیں۔انہوں نے ‘میں ہوں شاہد آفریدی’، ‘021’ اور ‘رنگریزا’ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button