منشیات کیس، بھارتی کامیڈین گرفتار

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کامیڈین بھارتی سنگھ کو منشیات سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔
انسداد منشیات ایجنسی کی جانب سےان کے گھر کے چھاپے کے دوران ‘ چرس کی کچھ مقدار’ برآمد ہونے کے بعد بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو پوچھ گچھ کے لیے 21 نومبر کو ممبئی میں این سی بی کے دفتر لے جایا گیا تھا. بھارتی سنگھ نے این سی بی کے دفتر پہنچنے پربتایا تھا کہ ‘انہوں نے ہمیں کچھ پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے’۔ این سی بی کے ایک تفتیشی عہدیدار نے بتایا کہ ‘ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو منشیات رکھنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا’۔ بھارتی سنگھ کا نام ایک منشیات اسمگلر سے پوچھ گچھ کے درمیان سامنے آٰیا اور ان کے گھر کے چھاپے کے دوران ‘ تھوڑی مقدار میں چرس’ برآمد ہوئی۔ عہدیدار نے کہا کہ این سی بی نے ممبئی میں دیگر 2 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔ این سی بی نے بھارتی سنگھ کے گھر پر یہ چھاپا جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی منسلک منشیات کیس کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کے تناظر میں مارا تھا۔ رواں ماہ کے آغاز میں ارجن رامپال کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور اداکار سمیت ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو بھی طلب کیا تھا۔ این سی بی نے گیبریلا ڈیمٹریڈس سے 2 دن تفتیش کی تھی (مجموعی طور پر 12 گھنٹے) جبکہ ارجن رامپال سے 6 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ این سی بی کی جانب سے ستمبر میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ خان اور راکول پریت سنگھ کو بھی اسی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button