نوجوان بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارت کی کنندا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا نوجوان اداکار نتھن گوپی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار ڈاکٹر وشنو وردھن کے ساتھ فلم ہیلو ڈیڈی میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کرنے والا اداکار 39 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن گوپی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔نوجوان بھارتی اداکار کی اچانک موت سے کنندا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن گوپی غیر شادی شدہ تھا اور بنگلورو میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔

Related Articles

Back to top button