نیٹ فلکس پر نئی اور دلچسپ فلموں کی تعداد میں اضافہ

آن لائن فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے نیٹ فلکس پر نئی اور دلچسپ فلموں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے، ٹرینڈنگ میں آنے والی نئی فلموں کو آن لائن صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
نیٹ فلکس پر ہر ہفتے کچھ نیا ریلیز کیا جاتا ہے جسے لاکھوں افراد پہلے ہی دن دیکھ لیتے ہیں۔ لیکن نیٹ فلکس پر پرانی فلمیں یا سیریز بھی ٹرینڈ کرتی ہیں جنھیں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے، اسی سلسلے میں آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز کون سی ہیں۔ ’’دی ڈائری آف اے سیریل کِلر‘‘ 7 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی ہندی ڈاکیومنٹری سیریز ہے، قتل و غارت اور وحشت بھری اسی ڈاکیومنٹری کی کہانی ایک ایسے قاتل کے گرد گھومتی ہے جس پر 13 افراد کے قتل کے ساتھ آدم خوری کا بھی الزام ہے، نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ نئی ویب سیریز پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
2018 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’’کوبرا کائی‘‘کا پانچواں سیزن بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ایکشن سے بھرپور کوبرا کائی کی کہانی کراٹے کھیلنے والے حریفوں کے درمیان گھومتی ہے جو کسی بھی صورت ہارنے کے لیے تیار نہیں ہے، کوبرا کائی کا پانچواں سیزن پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
1994 میں ریلیز ہونے والا شہرہ آفاق کامیڈی سٹ کام ڈرامہ فرینڈز کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، اپنی ریلیز کے 28 برس بعد بھی اس ٹی وی شو نے دنیا بھر میں مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے، فرینڈز کی کہانی ایسے چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں، طنز و مزاح سے بھرپور یہ سیریز نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
’’دی کراؤن‘‘ 2016 میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے، 40 اقساط پر مشتمل اس سیریز کی کہانی برطانوی شاہی خاندان اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے گرد گھومتی ہے جس میں شاہی خاندان کی ذاتی زندگیوں کو افسانوی انداز میں دکھایا گیا ہے، دی کراؤن نیٹ فلکس پر چوتھے پر نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک اور اچھی فلم کا نام ہالی وڈ فلم ’’ڈیول ان اوہائیو‘‘ ہے، ڈیول ان اوہائیو کی کہانی ایک ماہر نفسیات اور اس کی خطرناک مریضہ کی کہانی ہے جس میں ماہر نفسیات اور مریضہ کا غیرمعمولی لیکن خطرناک رشتہ دکھایا گیا ہے، ڈیول ان اوہائیو نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز ہے جس کو آئن لائن ویوورز کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button