’’پاکیزہ‘‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ مینا کماری کے روپ میں

1972 کی شہرہ آفاق فلم ’’پاکیزہ‘‘ کے پاکستانی ری میک کی تیاریاں عروج پر ہیں، جس میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، مینا کماری کا کردار ادا کریں گی، فلم کو حامد حسین یو اے ای کے پروڈکشن ہائوس میں بنائیں گے۔

پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کی طرف سے ’’مینا کماری‘‘ کے کلاسک کردار کو نبھانے کا امکان ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’پاکیزہ‘ کے ری میک کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے میں بنی تھی، بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہو گیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ جولائی 1972 کی بات ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو انڈیا کے شہر شملہ میں انڈیا کے وزیر اعظم اندرا گاندھی سے مذاکرات میں مصروف تھے۔

انیس برس کی بے نظیر بھٹو بھی اپنے والد کے ساتھ موجود تھیں۔ اچانک انھوں نے فلم پاکیزہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جو چند ماہ قبل چار فروری 1972 کو ریلیز ہوئی تھی، یہ چھوٹا سا واقعہ بتاتا ہے کہ 50 سال قبل چار فروری 1972 کو ریلیز ہونے والی کمال امروہی اور مینا کماری کی فلم پاکیزہ کا جادو کیسا تھا۔

فلم ’’پاکیزہ‘‘ ایک طوائف کی کہانی ہے جس کی موسیقی اور ہر گانا اس کی روح ہے، فلم کی شروعات ہی گھنگرو کی تھاپ سے ہوتی ہے اور آپ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ سفر موسیقی سے بھرپور ہوگا اگرچہ غلام محمد ایک معزز موسیقار تھے لیکن اس وقت دوسرے موسیقاروں کا بول بالا تھا لیکن کمال امروہی کی ضد تھی کہ موسیقی صرف غلام محمد ہی دیں گے۔

بارہ دھنوں میں سے 6 دھنیں کمال امروہی نے ترتیب دی تھیں اور ہر ایک گانا آج کی تاریخ میں نگینہ مانا جاتا ہے، غلام محمد فلم کے دوران ہی فوت ہو گئے تو نوشاد صاحب نے بیک گراؤنڈ سکور مکمل کیا۔

کیااداکارہ راکھی ساونت کی شادی ٹوٹنے والی ہے؟

Related Articles

Back to top button