کترینہ کیف ، وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ نے انسٹا گرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے ہیں۔


اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی رچا لی ہے ، شادی کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں۔
رپورٹس کے دوران دونوں کی لیک ہونے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تاہم 9 دسمبر کی شام تک خود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔
باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو دیگر شوبز ویب سائٹس اور اخبارات نے بھی شائع کیا ہے ۔شادی تقریبات راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں ادا کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی لاپتا صحافی مدثر نارو کی جلد بازیابی کی یقین دہانی

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اپنی شادی کی تصدیق 9 دسمبر کی شب کو کریں گے یا پھر ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تصدیق ایمازون پرائم نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے کرے گی، کیوں کہ جوڑے نے مذکورہ ویب سائٹ کو شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button