کیا گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کر لی؟


اپنے مسحور کن گانوں سے عوام کے دلوں میں جگہ بنانے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ بپا کر رکھا ہے. تاہم اداکارہ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
حدیقہ کیانی نے انسٹا گرام اسٹوری میں اپنی دوسری شادی سے متعلق یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعووں کو جھوٹا قرار دیا، گلوکارہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ان کے نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کا دعویٰ کیا گیا اور ساتھ ہی ان کے بیٹے کے حوالے سے بھی بات کی گئی تھی۔
اداکارہ نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مختصر لکھا کہ میں نے تیسری شادی نہیں کی، حدیقہ کیانی نے حقیقی زندگی میں پہلے دو شادیاں کی تھیں جو طلاق پر ختم ہوئیں۔ دوسری شادی کے بعد انہوں نے سال 2005 میں آزاد کشمیر کے زلزلے میں یتیم ہو جانے والے بچے نادر علی کو گود لیا تھا جو اب جوان ہو چکا ہے۔
ماضی میں اداکارہ و گلوکارہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتا چکی ہیں کہ ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور اب وہ گزشتہ 17 سال سے تنہا والدہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔ سیک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں بعض اوقات اپنی زندگی میں ’مرد‘ کی کمی محسوس ہوتی ہے، گلوکارہ نے واضح کیا کہ جب انہیں کبھی اپنی کامیابیوں پر کسی سے بات کرنے کا دل کرتا ہے یا پھر اپنی ناکامیوں یا بے بسیوں پر رونے کا دل کرتا ہے تب ان کے پاس کسی ’مردُ کا ساتھ نہیں ہوتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اداکارہ ’دوبارہ‘ نامی ڈرامے میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پہلے شوہر کی وفات کے بعد خود سے کم عمر مرد سے دوسری شادی کرتی ہیں اور ڈرامے میں ان کا نوجوان بیٹا بھی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’’رقیب سے‘‘ ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے تازہ ڈرامے میں چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے والی عورت کا کردار ادا کرنے پر حدیقہ سوشل میڈیا پر خوستین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button