’’ہیرا پھیری‘‘ کے سیکوئیل سے اکشے کمار کی چھٹی کیوں ہوئی

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کے اگلے سیکوئیل میں اکشے کمار کی جگہ ایک نیا اداکار شامل کرنے کی افواہیں چل نکلی ہیں، اور اکشے کے مداحوں کو شبہ ہے کہ انکا پسندیدہ کردار ‘راجو’ اب اکشے کمار کی جگہ اب کارتک آریان ادا کرے گا۔

ہیرا پھیری کے ‘بابو بھائی’ یعنی اداکار پاریش راول نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ ‘ہیرا پھیری تھری’ کی کاسٹ میں ایک نئے چہرے کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ایک مداح نے پاریش راول کو ٹیگ کر کے سوال کیا کہ "کیا یہ درست ہے کہ ہیرا پھیری تھری میں کارتک آریان بھی اداکاری کریں گے؟ پاریش روال نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "جی یہ درست ہے۔ اسکے بعد سے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے مداحوں کی جانب سے ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ مداحوں کو شبہ ہے کہ اداکار کارتک آریان ‘راجو’ یعنی اکشے کمار کی جگہ انکا کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل اداکار کارتک آریان کو معروف فرنچائز ‘بھول بھلیاں’ کے سیکوئل میں اداکار اکشے کمار کی جگہ کاسٹ کیا گیا تھا۔ ‘بھول بھلیاں ٹو’ میں بھی اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو کاسٹ کرنے پر ان کے مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ نزاکت راتھر کہتے ہیں کہ اکشے کمار کے بغیر ہیرا پھیری تھری نا مکمل ہے۔

ابھیشیک بچن کہتے ہیں کہ اکشے کمار کے بغیر ہیرا پھیری تھری ایسی ہے جیسے روح کے بغیر جسم۔ فلمی نقاد کے آر کے نے کہا کہ "بھول بھلیاں ٹو” میں بھی اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن فلم چل نہ پائی۔ اب کارتک ہیرا پھیری تھری کی کاسٹ میں بھی شامل ہوگئے ہیں اور خدشہ ہے کہ اکشے کو اس فلم سے بھی نکال دیا جائے گا۔ ایسے میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ مسلسل اکشے کی جگہ کارتک آریان کا انتخاب کرنے کیوجہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر سنیل شیٹھی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیرا پھیری تھری آںے والی ہے جس میں اکشے کمار نہیں ہوں گے؟ اس سوال پر سنیل شیٹھی کہتے ہیں کہ ہیرا پھیری تھری میں اگر اکشے نہیں ہوں گے تو وہ فلم بنے گی ہی نہیں۔ یاد رہے کہ جب رواں برس ‘ہیرا پھیری تھری’ کا اعلان کیا گیا تو اکشے کمار کے مداح انہیں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ تاہم فلم انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کارتک آریان کو اکشے کمار کی جگہ کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ‘ہیرا پھیری’ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، پاریش روال، سنیل شیٹھی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ بعد ازاں 2006 میں اس کا دوسرا حصہ ‘پھر ہیرا پھیری’ ریلیز ہوا جس میں پرانی کاسٹ کے ساتھ بپاشا باسو، راجپال یادو سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button