کرن جوہرکا عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورسے کیا اختلاف ہوا؟


حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کرن جوہر سے اختلاف پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ ایک واٹس ایپ گروپ ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ کے تمام فلمسازوں کے پسندیدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ہدایتکار نے معروف بھارتی جوڑی کو اپنے وٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے کام کے معترف ہیں، اس میں بھی کوئی راز کی بات نہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی ان سے محبت کرتے ہیں جبکہ یہ کرن جوہر کے دل میں ان کے لیے خاص جگہ ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا تھا جس سے اداکارہ کو کافی مقبولیت ملی، اس کے علاوہ معروف ٹی وی چیٹ شو ’’کافی ود کرن‘‘ سے بھی عالیہ بھٹ نے کافی شہرت حاصل کی۔ عالیہ اب کرن جوہر کی ایک اور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اب عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور دونوں کرن جوہر کے ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرن جوہر نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں میں انکشاف کیا کہ انکے ایک واٹس ایپ گروپ میں یہ دونوں بالی ووڈ اداکار شامل نہیں ہو سکتے۔ کرن کے واٹس ایپ گروپ میں ان کے شامل ہونے پر انکے سب سے بہترین دوست کو بھی اعتراض تھا، کرن جوہر نے چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک واٹس گروپ ’’اے لسٹ‘‘ کے نام سے ہے اور جن لوگوں کے نام ’اے‘ سے ہیں وہ اس گروپ کا حصہ ہیں۔ اس گروپ میں پروڈکشن ڈیزائنر امرتا ہیں، ایان مکرجی بھی اس گروپ کا حصہ ہے، اس گروپ میں فلموں کے ٹریلرز کا تجزیہ ہوتا ہے، اس میں فلم ’’ٹو سٹیٹس‘‘ کے ڈائریکٹر ابھیشیک ورمن نئی فلموں کے ٹریلرز شیئر کرتے ہیں اور پھر ہم اس پر اپنی رائے دیتے ہیں۔
کرن جوہر نے بتایا کہ رنبیر اور عالیہ نے بہت کوشش کی کہ اس گروپ میں شامل ہو جائیں تاہم ہم نے انکار کیا کیونکہ ایان مکرجی نے کہا کہ کوئی بھی اداکار اس گروپ میں شامل نہیں ہوگا، اس لیے کہ ہم ان کی فلموں پر رائے دیتے ہیں اور ہماری رائے مزاحیہ ہوتی ہیں، خیال رہے کہ 14 اپریل کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، دونوں ایان مکرجی کی نئی فلم میں نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button