نیلم منیر کے مداح ہاتھ چوم کر آنکھوں سے کیوں لگاتے ہیں؟


چلبلی اداکارہ نیلم منیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مردوں سے زیادہ خواتین ان کی مداح ہیں اور ان میں سے اکثر ملتے ہوئے عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھ لیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہامیرے مداح ہی میرے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ وہ جب ان سے اظہار عقیدت کرتے ہیں تو انہیں سارے ایوارڈز مل جاتے۔
دوسری جانب ڈرامہ سیریل ’’تھوڑا سا آسمان‘‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیلم منیر کی چکر نامی نئی فلم لوگوں کو چکر دینے کے لیے تیار ہے، ’’چکر‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں نیلم ڈبل کردار کرتی دکھائی دیں گی۔
فلم کے حوالے سے نیلم منیر نے بتایا کہ اس میں ان پر فلمائے گئے آئٹم سانگز سین کی ضرورت کے تحت شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے فلم میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پر ڈبل رول کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ عید الفطر پر نیلم کی ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ان کے ہمراہ احسن خان، یاسر نواز، شمعون عباسی اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، نیلم منیر کی یاسر نواز کے ہمراہ یہ دوسری فلم ہے اور ان کی فلم کا عید الفطر پر دیگر چار رومانوی کامیڈی مصالحہ فلموں سے مقابلہ ہوگا۔
ایک سوال پر نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کے علاوہ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں، نیلم نے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی بھی اجازت نہیں لہٰذا وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کر سکتیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ میں نے زور زبردستی اور ضد سے شوبز میں کام کرنے کی اجازت لے لی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور وہ فلمی ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کسی فلم میں بوڑھی عورت یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی، شوبز ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے بتایا کہ میں ایسی تقریبات میں جاکر کنفیوزڈ ہو جاتی ہوں چونکہ میری مداح خواتین جپھی ڈالنے کے بعد میرے ہاتھ چوم کر اپنی آنکھوں پر رکھ لیتی ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر نے 2017 میں پہلی فلم چھپن چھپائی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد ان کی فلمیں رانگ نمبر ٹو، ق کنگنا کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا، نیلم کے انکے مقبول ڈراموں میں ابھی ابھی، دیا جلے، سراب، حال دل، قید تنہائی، شہر دل کے دروازے، کچھ کمی سی ہے، جل پری اور میری صبح کا ستارہ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button