رمضان المبارک کے دوران صحت مند رہنے کیلئے مفید غذائیں

ماہ رمضان موسم سرما میں آئے یا موسم گرما میں خود کو صحت مند رکھنے کے لیے مناسب خوراک اور پھلوں کا استعمال لازمی کرنا پڑتا ہے، رمضان میں عام طور پر ہماری کھانے پینے کی عادات یکسر تبدیل ہو جاتی ہیں اور سحر و افطار میں ایسے کھانے شامل ہو جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہیں اور وزن بھی بڑھ جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے ایسی گائیڈ لائنز بتائی ہیں جن کی پابندی کرنے سے نہ صرف وزن کم ہو سکتا ہے بلکہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرل کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کم از کم 10 گلاس پانی پیئیں اور ایسی اشیا کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے سُوپ، تربوز اور سبز سلاد۔
کیفین والی چیزوں سے پرہیز کریں جن میں چائے، کافی اور کولا شامل ہیں۔ کیفین سے پیشاب کی زیادہ حاجت ہوتی ہے جس سے ڈی ہائیڈریشن میں اضافہ ہوتا ہے، یہ یاد رکھیں کہ سوڈے والے مشروبات آپ کا وزن بڑھاتے ہیں۔
افطاری کا آغاز تین کھجوروں سے کریں کیونکہ کھجوریں فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اہم وٹامنز اور نیوٹرینٹس کے لیے سبزی کا استعمال کریں۔ پروٹین حاصل کرنے کے لیے گرِل کیا ہوا مچھلی یا مرغی کا گوشت کھائیں۔ فرائی گوشت سے پرہیز کریں۔
کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں، اس طرح آپ زیادہ کھانے سے بچ سکتے ہیں، سحری میں زیادہ نہ کھائیں۔ سبزی، خالص گندم کی روٹی، دہی، چیز اور انڈے استعمال کریں، بہت زیادہ میٹھے، چربی والے گوشت اور نمک والی اشیا سے پرہیز کریں۔
میٹھا کھانے کو دل کرے تو تازہ پھلوں کا جوس استعمال کر سکتے ہیں، تیل میں فرائی کیے گئے گوشت سے بچیں اور اس کی جگہ ایئر فرایئراور گرِل کیے ہوئے گوشت کو ترجیح دیں۔
سب سے اہم یہ کہ اپنے جسم کو متحرک کریں۔ روزانہ ورزش کریں یا لمبی سیر کے لیے نکل جائیں۔
دہی کا استعمال بھی انسان کو مختلف بیماریوں سے بچائو اور دن بھر پیاس سے بچائو کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے، خاص طور پر سحری میں دہی کے استعمال کو لازمی خوراک کا حصہ بنانا چاہئے اس کے علاوہ کھانے کے بعد دس سے پندرہ منٹ کا قیلولہ بھی انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے، رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے لیے یہ ایک اچھی اور مفید عادت ہے ۔

کیا بالی ووڈ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا سیکوئل تیار کیا جار ہا ہے؟

Related Articles

Back to top button