بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ پاکستانی سنگرز کی فین نکلیں


بھارت میں نوجوانوں کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ پاکستانی گلوکاروں کی مداح نکلی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کہ موسیقی میں پاکستان جیسا ٹیلنٹ دنیا میں اور کہیں نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کی تقریب میں نیہا ککڑ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاکستان میں موسیقی کے ٹیلنٹ کو خاصا سراہا، عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کرنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جی بالکل، عاطف اسلم کے ساتھ گانا پسند کرتی ہوں، پاکستان کے سارے گلوگار بہت اچھے ہیں، پاکستانی ٹیلنٹ کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ پاکستانی میوزک کی مداح ہیں۔ پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق محبت بھرے جذبات کا اظہار کرنے والی نیہا ککڑ نے یہاں موجود اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا، یاد رہے کہ نیہا ککڑ کئی بار پاکستانی گانے ری میک کے طور پر گا چکی ہیں جو بہت پسند کیے گئے ہیں۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی گلوکاروں کو ان کے انڈین ہم پیشہ افراد کی جانب سے سراہا گیا ہو۔ ماضی میں نصرت فتح علی خان، غلام علی، شفقت امانت علی، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، عابدہ پروین اور متعدد گلوکاروں کو بھارت میں خوب سراہا جاتا رہا ہے۔بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے آئیفا ایوارڈ 2022 کی تقریب میں پرفارم بھی کیا جسے خاصا سراہا گیا، ایوارڈز کے آفیشل ہینڈل نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس پرفارمنس کے بعد ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ’ایک بار اور۔ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے ایک حصے کی میزبانی سلمان خان نے بھی کی، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے رکن شیخ نہییان مبارک آل نیہان بھی ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ نیہا ککڑ ماضی میں عاطف اسلم کیساتھ اکٹھے بھی پرفارم کر چکی ہیں، ان دونوں کی پرفارمنس کو بھارت اور پاکستان میں موسیقی کے شائقین نے خاصا سراہا تھا، آئیفا ایوارڈ 2022 کے تقریب کے دوران اسی تناظر میں نیہا ککڑن سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ گانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 2018 میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں عاطف اسلم اور نیہا ککڑ دونوں سٹیج پر اکھٹا پرفارم کر چکے ہیں جسے بے حد پسند کیا گیا تھا، عاطف اسلم 2005 سے 2018 تک بھارت کی فلموں کے لیے متعدد گانے گا چکے ہیں، ان میں سے کئی سپرہٹ گانوں کے چارٹس میں شامل رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button