کرکٹ کاعالمی چیمپئین کون بنے گا؟سنسنی خیز مقابلہ آج ہوگا

کرکٹ کا نیا چیمپئن بھارت یا آسٹریلیا؟سنسنی خیز ٹاکر آج احمد آباد سٹیڈیم میں ہوگا ۔میچ سے قبل موسیقی،لیزر لائٹ کا تڑکا اور اختتام پر آتش بازی بھی ہوگی۔

دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی پچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو ہوئے میچ والی سلو پچ ہوگی۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا۔

خیال رہے کہ  آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ بھارت چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار چیمپئن بننے والی ٹیم ہے جس نے پانچ مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اگر آج بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ ریکارڈ چھٹی بار یہ ٹرافی اٹھائے گی۔ بھارت دو بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ بھارت نے آخری ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا جبکہ پہلی بار 1983 میں چیمپئن بنا تھا۔

Related Articles

Back to top button